جدہ:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کا ارادہ ہے کہ نئے بسائے جانے والے شہر 'نیوم' کو 2024 میں بازار حصص یا اسٹاک مارکیٹ میں متعارف کیا جائے گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ مقامی طور پر اسٹاک دی لائن، جسے مستقبل کے شہر نیوم کا خاکہ کہا جاتا ہے، کے ڈیزائنوں کو صحافیوں کے سامنے متعارف کرتے ہوئے شہزادہ محمد نے کہا کہ نیوم کو متعارف کرنے سے سعودی عرب کے مقامی مارکیٹ کو تین ٹریلین سعودی ریال کا اضافہ ہوگا جبکہ 2030 تک 5 ٹریلین ریال سے زیادہ کا اضافہ ہو جائے گا جب اس منصوبے کے مزید حصے مکمل کیے جائیں گے۔Crown Prince: NEOM will be listed on Saudi stock market in 2024
ولی عہد نے نشاندہی کی کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے تمام اثاثہ جات کو اسٹاک مارکیٹ میں متعارف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت سعودی اسٹاک مارکیٹ کو، جو کہ اس وقت دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے، کو بین الاقوامی سطح پر سرفہرست تین مارکیٹوں میں سے ایک بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔شہزادہ محمد نے کہا کہ حکومت 2027 تک دارالحکومت میں تقریباً 500 بلین ریال جمع کرے گی۔
منصوبے کا پہلا مرحلہ 2030 تک مکمل ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی تعمیری کام شروع کیا ہے اور 2030 تک 15 لاکھ افراد یہاں رہائش پزیر ہوں گے جبکہ 2045 تک 90 لاکھ افراد کیلئے رہائشی سہولیات دستیاب ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ رہائشیوں کو دی لائن میں ایک ہی سیدھ میں تمام سہولیات دستیاب ہونگی ، اس کے علاوہ ایک تیز رفتار ریل میں وہ 20 منٹ کے اندر ایک سرے سے دوسرے سرے تک پہنچ سکیں گے۔