اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Baba Barfani Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا میں عقیدت مندوں کا ہجوم - crowd of devotees at Baba Barfani Amarnath Yatra

ساون کے مہینے کے آغاز کے دوسرے دن امرناتھ مندر (بابا برفانی) کے درشن کے لئے تقریبا 18000 عقیدت مند Amarnath Yatra Resumed پہنچے۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت نے حالات کا جائزہ لیا۔ درشن کے لیے آئے ہزاروں عقیدت مندوں کو خراب موسم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کے باوجود عقیدت مندوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ Baba Barfani Amarnath Yatra 2022

Baba Barfani Amarnath Yatra 2022
بابا برفانی کے دربار میں عقیدت مندوں کی بھیڑ، ای ٹی وی بھارت نے حالات کا جائزہ لیا

By

Published : Jul 15, 2022, 8:03 PM IST

گاندربل: ساون کے آتے ہی کشمیر میں امرناتھ یاترا میں عقیدت مندوں کی بھیڑ اُمڈ پڑتی ہے۔ اسی سلسلے میں ساون کے مہینے کے آغاز کے دوسرے ہی دن ای ٹی وی بھارت کی ٹیم امرناتھ گُپھا کے قریب پہنچی۔ جمعرات کے روز تقریباً 18000 عقیدت مندوں کو پہلگام اور بالتال کے امرناتھ شرائن بورڈ کی طرف سے داخلی راستہ دیا گیا تھا، تاکہ وہ بابا برفانی کا درشن کرسکیں۔ Baba Barfani Amarnath Yatra 2022

بابا برفانی کے دربار میں عقیدت مندوں کی بھیڑ، ای ٹی وی بھارت نے حالات کا جائزہ لیا

اس دوران عقیدت مند اپنے بھگوان کے نام سے نعرے لگاتے نظر آئے۔ تاہم صبح 5 بجے کی آرتی کے بعد بھگوان شیو کے درشن کے لیے دروازے کھول دیے گئے اور بابا برفانی کی گُپھا کے قریب موجود ہزاروں عقیدت مند بابا بھولے ناتھ کا نعرہ لگاتے ہوئے درشن کے لئے گئے۔ وہیں جمعہ کو مندر کے درشن کے لیے آئے ہزاروں عقیدت مندوں کو خراب موسم کا سامنا بھی کرنا پڑا، اس کے باوجود عقیدت مندوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ Baba Barfani Amarnath Yatra 2022

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra Resumed: ایک روز معطل رہنے کے بعد امرناتھ یاترا بحال

وہیں دوسری طرف امرناتھ گُپھا میں درشن کرنے آئے عقیدمندوں کو پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، دراصل خراب موسم کے پیش نظر جمعہ کو یاترا کچھ دیر کے لیے روک دی گئی۔ حالانکہ موسم میں بہتری آنے کے بعد عقیدت مندوں کو صبح 9 بجے کے بعد بالتال علاقے سے داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔Baba Barfani Amarnath Yatra 2022

ABOUT THE AUTHOR

...view details