پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے آگرہ کے ایک کالج میں کشمیری طلبا کی گرفتاری پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ درحقیقت، ان طلباء کو ٹی-20 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعد جشن منانے اور پاک ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
کشمیری طلبا کی گرفتاری کے خلاف محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ ’جموں و کشمیر کے اندر اور باہر حکومت کی جانب سے کشمیری طلباء کے خلاف کی جارہی کارروائی قابل مذمت ہے‘۔ گذشتہ دو سال سے جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال، بھارتی حکومت کی آنکھیں کھولنے کےلیے کافی ہے، بی جے پی کا نئے بھارت سے متعلق حب الوطنی کا نظریہ ناقابل تائید ہے، طلبا کو فوری رہا کیا جائے‘۔