اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سی پی آئی اور مالے کا 3 نشستوں پر دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ - kavita krishnan meets eco

بھاکپا مالے کے ایک وفد نے دیر رات پٹنہ میں چیف الیکشن افسر سے ملاقات کی اور انہیں درخواست دے کر تین نشستوں پر دوبارہ رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی پی آئی اور مالے کی 3 نشستوں پر دوبارہ رائے شماری کی مانگ
سی پی آئی اور مالے کی 3 نشستوں پر دوبارہ رائے شماری کی مانگ

By

Published : Nov 11, 2020, 11:41 AM IST

مالے کے پولٹ بیورو کی رکن کویتا کرشنن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہم نے چیف الیکشن افسر سے ملاقات کر کے بھورے، دروندا اور آرہ میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے کی مانگ کی ہے، خاص طور پر بھورے میں جہاں جے ڈی یو کے رکن پارلیمان نے رکاوٹیں پیدا کیں اور گڑبڑی بھی کی'۔

یہ بھی پڑھیں: این ڈی اے کی جیت کا راز مسلم اور خواتین ووٹرز؟

سی پی آئی ایم ایل کے پولٹ بیورو کی رکن کویتا کرشنن نے بتایا کہ چیف انتخابی افسر نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس معاملے کی تحقیقات کریں گے، تحقیقات کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی، کویتا کرشنن نے کہا کہ ہم کمیشن کی کارروائی کا انتظار کریں گے، تب ہی ہم عدالت جانے کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس بار بہار اسمبلی انتخابات میں بائیں بازو کی جماعتوں نے 16 نشستوں پر جیت درج کی ہے، ان میں سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ نے دو دو نشستیں حاصل کی ہیں بھاکپا مالے نے 12 سیٹوں پر قبضہ جمایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details