گیا ضلع کے کئی حصوں میں کوروناسے متاثر لوگ پائے گئے ہیں اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ کووڈ انفیکشن کو روکنے کا واحد طریقہ کووڈ ویکسینیشن ہی ہے۔کووڈ ویکسینیشن کے بعد بھی کسی کو انفیکشن کے بارے میں لاپرواہ نہیں ہونا چاہیے اور یہ ضروری ہے کہ باقاعدگی سے ماسک کا استعمال کریں، صابن اور پانی سے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں یا سینیٹائزر کا استعمال کریں اور جسمانی دوری کے اصولوں پر عمل کرتے رہیں۔
کووڈ کے دوران خاص طور پر حاملہ خواتین کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ حاملہ خواتین کے قبل از ولادت چیک اپ کے دوران تمام ضروری ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ کووڈ ویکسینیشن بھی لینی چاہیے۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے حاملہ خواتین کے کووڈ ویکسینیشن کے بارے میں آگاہی لانے کے لیے سرکشا کوچ کے نام سے حاملہ خواتین کے لیے پوسٹر جاری کرکے اہم معلومات دی ہیں۔
خاندانی بہبود کی وزارت نے کہا ہے کہ کووڈ 19 ویکسینیشن حاملہ خواتین اور ان کے ہونے والے نوزائیدہ دونوں کے لیے محفوظ ہے۔ حاملہ خواتین جن میں کوویڈ 19 کی علامات ہوتی ہیں ان میں سنگین بیماری ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے اور جنین پر بھی اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا حاملہ خواتین کو کوڈ 19 ویکسین لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔