اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کووڈ ویکسینیشن 110 کروڑ سے متجاوز - صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک 110 کروڑ 18 لاکھ پانچ ہزار 647 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ آج 52 لاکھ 28 ہزار 589 لوگوں کو کووڈ ویکسین دی گئیں۔

کووڈ ویکسینیشن
کووڈ ویکسینیشن

By

Published : Nov 10, 2021, 9:53 PM IST

ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے 299ویں دن بدھ کے روز 52 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن 110 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک 110 کروڑ 18 لاکھ پانچ ہزار 647 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ آج 52 لاکھ 28 ہزار 589 کووڈ ویکسین دی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 74 کروڑ 50 لاکھ 96 ہزار 516 افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے جبکہ 35 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار 131 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک می‍ں ویکسینیشن کے کام میں تاخیر ہوئی ہے: پرینکا


وزارت نے کہا ہے کہ ویکسینیشن دیر شام تک جاری رہی۔ اس لیے حتمی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ وزارت کے مطابق، ویکسینیشن کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلیٰ سطح پر اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details