صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت Union Ministry of Health and Family Welfare نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک 133 کروڑ 79 لاکھ 69 ہزار 484 افرد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ آج 60 لاکھ 49 ہزار 911 افراد کو ویکسین دی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 81 کروڑ 71 لاکھ 47 ہزار 568 افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی جبکہ 52 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 916 افراد کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔