اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گلبرگہ میں کوویڈ ویکسن کیمپ کا انعقاد - corona virus

کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں فردوس نگر ویلفیر سوسائٹی کے جانب سے کوویڈ ویکسن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

گلبرگہ میں کوویڈ ویکسن کیمپ کا انعقاد
گلبرگہ میں کوویڈ ویکسن کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jun 22, 2021, 1:56 AM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں فردوس نگر ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے یہاں کے انڈین اسلامک اسکول میں کوویڈ ویکسین کیمپ منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر ویلفیر سوسائٹی کے صدر محمد دستگیر نے کہا کہ ملک میں پھیلی ہوئی وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لئے کوویڈ ویکسن لینا بہت ضروری ہے۔

گلبرگہ میں کوویڈ ویکسن کیمپ کا انعقاد

اس لئے گلبرگہ شمال کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کی مداد سے اس مسلم اکثریتی علاقے کے عوام کو ویکسین دینے کے مقصد سے اس کیمپ کو منعقد کیا گیا۔

آج یہاں پر بڑی تعداد میں عوام نے پہنچ کر ویکسین لیا۔ کنیز فاطمہ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ویکسن لینے کے لئے آگئے آنے کی ضرورت ہے۔ شوشل میڈیا میں کوویڈ ویکسن کے تعلق غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور ویکسین لینے کے لیے آگے آئیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے اس کیمپ کا جائزہ لیا اور ویلفر سوسائٹی کی خدمات کی ستاش کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پش کی-

ABOUT THE AUTHOR

...view details