اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Coronavirus Update: ملک میں یومیہ کووڈ انفیکشن کی شرح صحت یاب ہونے والوں سے زیادہ - ملک میں کورونا انفیکشن کی شرح

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45،892 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ سات لاکھ نو ہزار 557 ہوگئی ہے۔ اس دوران 44 ہزار 291 مریضوں کی شفا یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد دو کروڑ 98 لاکھ 43 ہزار 825 ہوگئی ہے۔

covid infection rate is higher than the recovery rate in india
ملک میں یومیہ کووڈ انفیکشن کی شرح صحت یاب ہونے والوں سے زیادہ

By

Published : Jul 8, 2021, 8:38 PM IST

Updated : Jul 8, 2021, 9:53 PM IST

ملک میں گذشتہ دو دن سے کورونا وائرس کے انفیکشن کے یومیہ کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور کئی دن بعد، متاثرہ لوگوں کی تعداد پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے افراد سے زیادہ تھی۔
دریں اثنا بدھ کے روز کورونا کے خلاف 33 لاکھ 81 ہزار 671 افراد کوٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 36 کروڑ 48 لاکھ 47 ہزار 549 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45،892 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ سات لاکھ نو ہزار 557 ہوگئی ہے۔ اس دوران 44 ہزار 291 مریضوں کی شفا یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد دو کروڑ 98 لاکھ 43 ہزار 825 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 784 اضافے سے چار لاکھ 60 ہزار 704 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 817 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ پانچ ہزار 028 ہوگئی ہے۔
ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.50 فیصد ، بحالی کی شرح 97.18 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:

گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملات میں 333 کا اضافہ ہونے کے بعد مہاراشٹر میں یہ تعداد بڑھ کر 117869 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ، ریاست میں 8899 مریضوں کی شفا یابی کے بعد ، کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5881167 ہوگئی ہے ، جبکہ 326 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 123857 ہوگئی ہے۔

یو این آئی۔

Last Updated : Jul 8, 2021, 9:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details