اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیمور میں کووڈ سے ایک افسر کی موت - ریاست بہار میں کووڈ

ضلع فلاح و بہبود افسر ایک روز قبل کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جس کے بعد علاج کے دوران بھبھوا صدر ہسپتال میں ان کا انتقال ہو گیا۔

کیمور
کیمور

By

Published : Apr 23, 2021, 3:51 PM IST

ملک بھر کے ساتھ ساتھ ریاست بہار میں بھی کووڈ 19 کا قہر جاری ہے۔ ضلع کیمور میں کورونا وائرس سے آئے دن موت کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

جمعرات کے روز ضلع میں جہاں چار لوگوں کی موت کی خبر منظر عام پر آئی تھی۔ وہیں جمعہ کے روز بھی دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ضلع کے فلاح و بہبود افسر اور ایک نوجوان شامل ہیں۔

ضلع فلاح و بہبود افسر ایک روز قبل کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جس کے بعد علاج کے دوران بھبھوا صدر ہسپتال میں ان کا انتقال ہو گیا۔ وہ بہار کے نالندہ کے رہنے والے تھے۔

دوسری موت بھبھوا کے ببرا موضع میں سامنے آئی ہے۔ ببرا کے رہائشی 22 سالہ عمران قریشی کی موت بھی کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔ عمران کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے کووڈ انفیکشن نہیں تھا۔

رپورٹس کے مطابق عمران کو سینے میں درد اور سانس میں تکلیف کی شکایت پر وارانسی علاج کے لیے لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے داخلے سے انکار کیا۔ کنبہ کے لوگ ایمرجنسی حالات میں چھ سو کلومیٹر دور کولکاتہ لے جا رہے تھے لیکن راستے میں ہی عمران نے دم توڑ دیا۔

عمران کی شادی ابھی ایک ماہ پہلے ہوئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد پوری بستی میں ماتم سا پسرا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details