نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلے کہیں زیادہ خطرناک اور مہلک ثابت ہورہی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،63،533 نئے کیسز درج کیے گئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2،52،28،996 ہوگئی یہ جانکاری وزارت صحت نے منگل کے روز دی ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4،329 مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 2،78،719 ہوگئی ہے۔
جبکہ 4،22،436 متاثرین اس بیماری سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں، اور اس طرح بازیاب افراد کی تعداد 2،15،96،512 ہوگئی ہے۔