ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 94.47 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن کی تعداد 149.66 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 94 لاکھ 47 ہزار 56 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 149 کروڑ 66 لاکھ 81 ہزار 159 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔Covid 19 Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک لاکھ 17 ہزار 100 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار 363 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 1.05 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 7.74 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے 27 ریاستوں میں 3007 لوگ متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 876، دہلی میں 465 اور کرناٹک میں 333 کیسز شامل ہیں۔ اومیکرون کے انفیکشن سے اب تک 1199 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 30836 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار 845 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 97.57 فیصد ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 لاکھ 13 ہزار 377 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کل 68 کروڑ 68 لاکھ 19 ہزار 128 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Covid 19 Vaccination: کووڈ ویکسینیشن میں 149.66 کروڑ ٹیکے لگے - بھارت میں کووڈ 19 ویکسینیشن
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 94 لاکھ 47 ہزار 56 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 149 کروڑ 66 لاکھ 81 ہزار 159 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ Covid 19 Vaccination in India
کووڈ ویکسینیشن میں 149.66 کروڑ ٹیکے لگے
یو این آئی
مزید پڑھیں:New Covid Cases in India: بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز