سونر وانی کے ہیلی پیڈ گراؤنڈ پر فوج میں بھرتی کے تعلق سے ایک اہلکار نے بتایا کہ وادی کشمیر میں کووڈ-19 کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر فوج کی بھرتی ریلی جو 17 مئی 2021 ء سے 28 مئی 2021 ء تک منعقد ہونے والی تھی، کو اگلے احکامات تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
بانڈی پورہ: کووڈ 19 میں اضافے کے سبب فوج کی بھرتی ریلی ملتوی - وادی کشمیر میں ہونے والی یہ بھرتی پہلے
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سونر وانی میں فوج کی بھرتی جو 17 مئی کو شیڈول کے مطابق ہونا تھی، کو جموں و کشمیر میں کووڈ 19 معاملات میں اضافے کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔
بانڈی پورہ: کووڈ 19 میں اضافے کے سبب فوج کی بھرتی ریلی ملتوی
انہوں نے کہا کہ جن امیدواروں نے پہلے ہی اس بھرتی ریلی کے لئے اندراج کروایا ہے، ان کا رجسٹریشن نمبر وہی ہوگا اور اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کی تازہ تاریخوں کے متعلق بعد میں مطلع کیا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں ہونے والی یہ بھرتی پہلے بھی گزشتہ سال 2020 میں ابتدائی کووڈ 19 بحران کے دوران ملتوی کردی گئی تھی۔