ممبئی: منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی ایک خصوصی عدالت جمعرات کو شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت کی پترا چاول ری ڈیولپمنٹ بدعنوانی معاملہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔راوت فی الحال 19 ستمبر تک عدالتی حراست میں ہیں۔ راوت مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے قریبی ساتھی ہیں۔ قبل ازیں 5 ستمبر کو ایک خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے مذکورہ زمین بدعنوانی معاملہ کے سلسلے میں راؤت کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع کرکے 19 ستمبر تک کر دی تھی۔راوت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے یکم اگست کو مضافاتی گورگاؤں میں پترا چاول کی تعمیر نو میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ Court to hear bail plea of Sanjay Raut today in Patra Chawl case
Patra Chawl case سنجے راوت کی ضمانت کی درخواست پر ساعت آج - پترا چاول ری ڈیولپمنٹ بدعنوانی معاملہ
ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت کی ضمانت کی درخواست پر آج پی ایم ایل اے کی ایک خصوصی عدالت سماعت کرے گا۔ سنجے راوت پر پترا چاول ری ڈیولپمنٹ بدعنوانی معاملہ سے متعلق منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔Sanjay Raut bail plea
مزید پڑھیں:۔ Money Laundering Case سنجے راوت کی عدالتی حراست میں پانچ ستمبر تک توسیع
ابتدائی طور پر ای ڈی کی حراست میں رہنے کے بعد شیوسینا رہنما کو 8 اگست کو 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ 22 اگست کو ایک خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے راوت کی حراست میں 5 ستمبر تک توسیع کی تھی جسے اب 19 ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ای ڈی کے اہلکاروں نے 31 جولائی کو شیوسینا رہنما کے گھر پر چھاپہ مارا اور کئی گھنٹے تک حراست میں لینے اور پوچھ گچھ کے بعد یکم اگست کو گرفتار کر لیا۔اس سال 28 جون کو سنجے راوت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 1,034 کروڑ روپے کے پترا چاول زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کی روک تھام کے سلسلے میں طلب کیا تھا۔