ودھان نگر کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے امت شاہ کو 22 فروری کی صبح 10 بجے ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ہتک عزت معاملے میں امت شاہ کو سمن جاری
مغربی بنگال کی ایک خصوصی عدالت نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو طلب کیا ہے۔
ہتک عزت معاملے میں امت شاہ کو سمن جاری
عدالت نے ہدایت دی کہ شاہ کو خود یا وکیل کے ذریعہ تعزیرات ہند کی دفعہ 500 کے تحت ہتک عزت کے الزام کا جواب دینا ضروری ہے۔
ابھیشیک بنرجی کے وکیل سنجے باسو نے ایک پریس نوٹ میں دعوی کیا کہ امت شاہ نے 11 اگست 2018 کو کولکاتا کے میو ریڈ پر بی جے پی کی ایک ریلی میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کے خلاف توہین آمیز بیانات دیئے تھے۔