احمد آباد:گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے ممبئی سے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ Human Right Activist Teesta Setalvad کو گرفتار کر کے احمدآباد کرائم برانچ کے حوالے کیا ہے۔ سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو احمد آباد کی میٹرو پولیٹن گھیکانتا عدالت میں پیش کیا گیا۔ کرائم برانچ نے تیستا سیتلواڑ کو عدالت سے 14 دن کی ریمانڈ میں دینے کی مانگ کی تھی، تاہم عدالت نے سات روزہ ریمانڈ دیا ہے۔Court Grants 7 Days Remand to Teesta Setalvad
واضح رہے کہ تیستا سیتلواڑ ایک سماجی کارکن اور صحافی ہیں۔ وہ سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس (CJP) کے سیکرٹری بھی ہیں جو کہ 2002 میں گجرات تشدد کے متاثرین کی وکالت کے لیے بنائی گئی ایک تنظیم ہے۔ تیستا نے 2002 کے گجرات فسادات میں اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی سمیت 62 دیگر سرکاری افسران کے خلاف مجرمانہ الزامات کی درخواست کی تھی۔ Court Grants 7 Days Remand to Teesta Setalvad