اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Narayan Rane: متنازع بیان دینے کے الزام میں گرفتار مرکزی وزیر کی ضمانت منظور - केंद्रीय मंत्री नारायण राणे को जमानत दे दी

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف متنازع بیان دینے کے الزام میں گرفتار مرکزی وزیر نارائن رانے Narayan Rane کو مہاڈ مجسٹریٹ کورٹ نے 15 ہزار کے مچلکے پر ضمانت دے دی۔

Court grants bail to Narayan Rane in Maha CM remark case
متنازع بیان پر گرفتار مرکزی وزیر کی ضمانت منظور

By

Published : Aug 25, 2021, 2:45 AM IST

Updated : Aug 25, 2021, 11:39 AM IST

مہاڈ مجسٹریٹ کورٹ نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف مرکزی وزیر کے مبینہ متنازع بیان پر سماعت کے بعد انہیں ضمانت دے دی۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد مرکزی وزیر نارائن رانے نے ٹوئٹر پر 'ست میں وجیے تے' لکھا۔ رانے کو عدالت نے کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت دی ہے۔

متنازع بیان پر گرفتار مرکزی وزیر کی ضمانت منظور

نارائن رانے کے وکیل سنگرام دیسائی نے کہا کہ مرکزی وزیر نارائن رانے کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے کچھ شرائط رکھی ہیں۔جن میں سے یہ کہ وہ 31 اگست اور 13 ستمبر کو تفتیش کے لیے تھانے میں موجود رہیں گے اور آئندہ ایسا کوئی جرم نہیں کریں گے۔ بی جے پی لیڈر پروین ڈاریکر نے کہا کہ مہاڈ مجسٹریٹ کورٹ نے مرکزی وزیر نارائن رانے کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ہم پرسوں دوبارہ جن آشیرواد یاترا شروع کریں گے۔'

متنازع بیان پر گرفتار مرکزی وزیر کی ضمانت منظور

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای نارائن رانے کے تبصرہ پر کے خلاف مہاراشٹر میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ انہیں منگل کی دوپہر رتناگری پولیس نے گرفتار کیا اور پھر مہاڈ لے جایا گیا۔ قبل ازیں رانے کے وکیل انیکیت نکم نے الزام لگایا کہ پولیس رانے کو گرفتاری میں قانون پر عمل نہیں کررہے ہیں، وہ ان کی گرفتاری کی مخالفت کریں گے'۔

رانے کی گرفتاری کے بعد انہیں رات 9:45 بجے جوڈیشل مجسٹریٹ شیخ باباسو ایس پاٹل کی عدالت میں پیش کیے گئے۔ سرکاری وکیل بھوشن سلوی نے بی جے پی لیڈر رانے کو مزید تفتیش کے لیے سات دن کی پولیس تحویل میں بھیجنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کی ساکھ کو داغدار کرنے کی سازش کی گئی ہے تو اس معاملے کی تحقیقات ضروری ہے۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے انیکیت نکم اور بھاؤ سالونکھے نے دلیل دیا کہ ان کی صحت نازک ہے، وہ 69 برس کے ہیں اور وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں۔

نیکم نے مزید کہا کہ تعزیرات ہند کے اس سیکشن کے تحت جس میں رانے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، سات برس سے کم کی سزا ہے۔ اس طرح انہیں حراست رکھنا غیر ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ رانے کی گرفتاری غیر قانونی ہے کیونکہ انہیں گرفتاری سے قبل ضابطہ فوجداری کے سیکشن 41A کے تحت سمن نہیں بھیجا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں فریق کو سننے کے بعد مرکزی وزیر کو پولیس تحویل میں بھیجنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بجائے اسے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن ان کے وکیل کی جانب سے ضمانت کی عرضی دینے پر 15 ہزار روپے کے مچلکے پر رانے کو ضمانت دے دی گئی۔

متنازع بیان پر گرفتار مرکزی وزیر کی ضمانت منظور

متنازع بیان

مرکزی وزیر نارائن رانے نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو تھپڑ مارنے سے متعلق ایک متنازعہ بیان دیا ہے جس کے بعد ایک تنازع کھڑا ہوگیا۔ رانے نے دعویٰ کیا کہ یوم آزادی کے خطاب میں ٹھاکرے بھول گئے کہ ملک کی آزادی کو کتنے برس گزر چکے ہیں اور اسی تناظر میں وزیر نے متنازعہ بیان دے دیا۔

رانے نے رائے گڑھ ضلع میں 'جن آشیرواد یاترا' کے دوران، کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ وزیر اعلی کو یہ نہیں معلوم کہ آزادی کے بعد کتنے برس گزر چکے ہیں۔ تقریر کے دوران وہ پیچھے مڑ کر معلوم کرتے ہوئے نظر آئے۔ اگر میں وہاں ہوتا تو انہیں زور دار تھپڑ مارتا'۔

Last Updated : Aug 25, 2021, 11:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details