اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

غازی آباد میں آکسیجن کے لیے کوپن سسٹم کا آغاز - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

غازی آباد میں آکسیجن کے لیے جہاں لائنیں لگی ہوئی ہیں، وہاں اب آکسیجن کے لیے جدوجہد نہیں ہوگی۔ اس کے لئے میونسپل کارپوریشن نے کوپن سسٹم نافذ کیا ہے۔ کچھ ایسی جگہیں طے کی گئی ہیں جہاں آکسیجن دستیاب ہوجائے گی۔

ghaziabad
ghaziabad

By

Published : May 5, 2021, 9:45 AM IST

Updated : May 5, 2021, 9:56 AM IST

آکسیجن کی کمی کے درمیان غازی آباد میں کورونا مریضوں اور تیمارداروں کے لئے ایک راحت بھری خبر ہے۔ دراصل پچھلے دنوں یہ دیکھا گیا تھا کہ گھر میں زیر علاج مریضوں کے لیے آکسیجن کا بندوبست کرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ آکسیجن پلانٹ کے باہر بھی گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا تھا۔ ایسی صورتحال میں مریضوں کو آسانی سے آکسیجن ملنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اب مریضوں کو آکسیجن کا بندوبست کرنے کے لئے آکسیجن سینٹروں کے چکر کاٹنے جانا نہیں پڑے گا۔

غازی آباد میں آکسیجن کے لئے کوپن سسٹم کا آغاز
  • ہوم آئسولیشن میں رہنے والے مریضوں کو آکسیجن سلنڈر

غازی آباد میونسپل کارپوریشن کے انچارج آئی اے ایس افسر مہندر سنگھ تنور، میونسپل کمشنر معاون آکسیجن نوڈل افسر نے شہر غازی آباد کو آکسیجن کی فراہمی کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔ جس کے تحت ہوم آئسولیشن میں رہنے والے مریضوں کو آکسیجن سلنڈر فراہم کیے جائیں گے۔

آکسیجن سلنڈر حاصل کرنے کے لئے کم از کم 48 گھنٹے کا بیک اپ رکھتے ہوئے کوپن تقسیم کیے جائیں گے، شہر کے باشندوں کو 48 گھنٹوں کے وقفہ کے مطابق دیئے گئے کوپن پر آکسیجن سلنڈر فراہم کیے جائیں گے اور یہ سلسلہ آئندہ مزید احکامات تک جاری رہے گا۔

  • کوپن صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوگا

آکسیجن کے لئے کوپن روزانہ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک تقسیم کیے جائیں گے، شہر میں بڑھتی مانگ کی وجہ سے کہیں بھی بھیڑ نہ لگائیں۔ ایسی صورتحال میں پانچ مقامات پر آکسیجن تقسیم کرنے کے مراکز بنائے گئے ہیں۔ ہوم آئسولیشن کے مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کے علاوہ، شہر کے اسپتالوں میں بھی آکسیجن کی مناسب مقدار دستیاب ہونی چاہئے، جس پر سٹی کمشنر خصوصی نگرانی کررہے ہیں۔

میونسپل کمشنر مہندر سنگھ تنور نے کونسلرز کے ذریعہ اپنے اپنے علاقوں میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی سِوِل ڈیفینس اور ٹیم ہینڈریڈ (100) کے رضاکاروں سے بھی تعاون کی اپیل کی۔

  • یہاں ملے گی آکسیجن

سٹی زون۔ نہرو نگر کمیونٹی سینٹر کے قریب ہولی چائلڈ اسکول

کوی نگر زون۔ (سی بلاک) کوی نگر زونل آفس کے پیچھے کنسٹرکشن ڈپارٹمینٹ اسٹور

وسندھرا زون۔ سیکٹر 5 میں واقع محکمہ صحت کا گیراج

وجئے نگر زون۔ کنسٹرکشن ڈپارٹمینٹ اسٹور جو وجئے نگر زونل آفس کے قریب میں واقع ہے

موہن نگر زون۔ کنسٹرکشن ڈپارٹمینٹ اسٹور جو موہن نگر زونل آفس واٹر ٹینک کمپاؤنڈ میں واقع ہے

  • سلنڈروں کی دستیابی کے لیے یہ دستاویزات ضروری

آدھار کارڈ کی کاپی

ڈاکٹر کا پریسکِرپشن نسخہ

آکسیجن سیچوریشن سطح کی رپورٹ

کورونا ٹیسٹ رپورٹ

Last Updated : May 5, 2021, 9:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details