چنئی: تمل ناڈو کے کومبھاکونم کے قریب پیر کی شام ایک نئے شدی شدہ جوڑے کو قتل کر دیا گیا۔ قتل کے الزام میں خاتون کے بھائی اور ایک رشتہ دار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جوڑے نے بین ذاتی شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون کا اپنے رشتہ دار سے رشتہ طے ہوا تھا۔ لیکن لڑکی نے عین شادی کے وقت کسی دوسرے شخص سے شادی کرلی۔ جس کی وجہ سے ان کے گھر والے ناراض تھے۔ خاتون کے بھائی نے انہیں قتل کرنے کا ارادہ کیا اور جوڑے کو ملاقات کے لیے بلایا۔ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بھائی سے ملنے گئی جہاں بھائی نے رشتہ دار کے ساتھ مل کر انہیں قتل کر دیا۔Couple murdered over intercaste in tamilnadu
Intercaste Marriage In Tamilnadu: بین ذاتی شادی کرنے پر جوڑے کا قتل - انتہائی پسماندہ ذات سے تعلق رکھنے والے سے شادی
تمل ناڈو میں ایک خاندان نے نئے شادی شدہ جوڑے کا قتل کردیا۔ داراصل لڑکی نے ایک انتہائی پسماندہ ذات سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے اپنی مرضی سے شادی کرلی تھی جس کے بعد ناراض رشتہ داروں نے دونوں کا قتل کردیا۔ Intercaste Marriage In Tamilnadu
![Intercaste Marriage In Tamilnadu: بین ذاتی شادی کرنے پر جوڑے کا قتل بین ذاتی شادی کرنے پر جوڑے کا قتل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15554289-96-15554289-1655186747089.jpg)
بین ذاتی شادی کرنے پر جوڑے کا قتل
مزید پڑھیں:۔ Lubna Become Aarohi: لبنیٰ سے آروہی بنی لڑکی کے والدین نے اس کے اغوا ہونے کا الزام لگایا
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ معلومات کے مطابق خاتون کا تعلق درج فہرست ذات سے تھا جبکہ اس کے شوہر کا تعلق انتہائی پسماندہ ذات سے تھا۔