نئی دہلی:ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) 7 اگست کو پہلا نیشنل جیولِن ڈے منائے گا۔ ٹوکیو اولمپکس کے دوران 7 اگست کو نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی تھی اسی کے پیش نظر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) نے نیرج چوپڑا کے اعزاز میں 7 اگست کو جیولِن ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ AFI To Celebrate August 7 As National Javelin Day
پہلے جیولین ڈے کے موقع پر جیولِن تھرو چیمپیئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کے گاؤں کھنڈارا میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس تقریب کا اہتمام گاؤں والوں، کھلاڑیوں اور کوچز کی جانب سے کیا جا رہا ہے جہاں ملک بھر سے جیولِن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹر دوری پر اپنا جیولِن تھرو کرکے ملک کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور وہ ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بنے تھے، جبکہ انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے وہ دوسرے بھارتی کھلاڑی بنے۔