اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے پہلی کووڈ ویکسین منظور - etv bharat news

ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے جمعہ کو ملک میں 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے زایڈس کیڈیلا کے دنیا کے پہلے ڈی این اے پلیٹ فارم پر مبنی کووڈ-19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

Country's first covid vaccine approved
کووڈ ویکسین منظور

By

Published : Aug 21, 2021, 5:26 AM IST

Updated : Aug 21, 2021, 6:16 AM IST

حکومتی ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ موضوع کی ماہر کمیٹی نے جمعرات کو ایک میٹنگ میں زائکووی ڈی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کی سفارش کی۔

زائکووی ڈی ملک میں منظور شدہ کووڈ-19 ویکسین کے بڑے پورٹ فولیو میں شامل ہونے والی چھٹی ویکسین بن گئی ہے ، روس کے سپوتنک V ، امریکہ کی ماڈرنا ، اور جانسن اینڈ جانسن کے بعد ، مقامی طور پر تیار کی جانے والی کوویشیلڈ اور کوویکسین کے علاوہ ہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کولکاتا: کووڈ پروٹوکال کے تحت یوم عاشورہ منایا گیا

سکریٹری ، بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر رینو سوروپ ، نے کہا کہ یہ بہت فخر کی بات ہے کہ ہندوستان نے دنیا کی پہلی ڈی این اے کوویڈ 19 ویکسین تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا ، "ہمیں یقین ہے کہ یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ایک اہم ویکسین ہوگی۔ یہ ہمارے مقامی ویکسین ڈویلپمنٹ مشن میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس نے ہندوستان کو کووڈ ویکسین کی ترقی کے عالمی نقشے پر رکھا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 21, 2021, 6:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details