اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو اسمبلی انتخابات: لوگوں نے بدلاؤ کے لیے ووٹ کیا: راہل گاندھی - Counting of votes in Tamil Nadu and Puducherry begin

تمل ناڈو
تمل ناڈو

By

Published : May 2, 2021, 7:59 AM IST

Updated : May 2, 2021, 8:00 PM IST

19:31 May 02

آتش بازی کرنے پر ایف آئی آر درج

جیت کی خوشی میں آتش بازی کرنے پر ایف آئی آر درج

الیکشن کمیشن جانکاری دی کہ تمل ناڈو میں جیت کے بعد پارٹی کے صڈر دفتر کے پاس پٹاخے پھوڑے جانے پر ایک سیاسی پارٹی کے کارکنان کے خلاف پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انتخابات میں جیت کے بعد جشن منانے پر الیکشن کمیشن نے پابندی لگائی تھی، جانکاری کے مطابق یہ ایف آئی آر ضلع کے تن امپیٹ پولیس اسٹیشن ، گریٹر چینئی میں درج کئی گئی ہے، انہوں نے اپنی پارٹی کے دفتر کے باہر پٹاخے پھوڑے تھے۔ 

19:24 May 02

تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کی گنتی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست کی حکمران جماعت اے آئی ڈی ایم کے نے اب تک 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور 59 نشستوں پر آگے ہے۔ وہیں اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے نے 60 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور 96 نشستوں پر آگے  ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اگلی حکومت ڈی ایم کے کی بننے جارہی ہے۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ریاست میں دو اعلی رہنما جے للیتا اور کروناندھی کے بغیر انتخابات ہوئے، وہیں ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن کا اگلا وزیر اعلی بننا طے ہوگیا ہے۔

19:23 May 02

راہل گاندھی

لوگوں نے بدلاؤ کے لیے ووٹ کیا: راہل گاندھی

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ڈی ایم کے کی جیت پر پارٹی کے سربراہ ایم کے اسٹالن کو مبارکباد دی ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ تمل ناڈو کے عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ کیا اور ہم آپ کی قیادت میں اسی سمت میں ایک پر اعتماد قدم ثابت ہوں گے، نیک خواہشات۔

18:23 May 02

عمر عبداللہ

عمرعبداللہ نے اسٹالن کو مبارکباد دی

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ڈی ایم کے کے سربرای ایم کے اسٹالن کو پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

17:08 May 02

15:58 May 02

اسٹالن

تامل ناڈو اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن پارٹی مستقل طور پر اکثریت کی طرف گامزن ہے۔ پارٹی کے سربراہ ایم کے اسٹالن بھی جیت گئے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ جیت کا جلوس نہ نکالیں۔ واضح رہے کہ ڈی ایم کے قریب 147 سیٹوں پر آگے ہے۔

15:28 May 02

ڈی ایم کے

ڈی ایم کے کو 147 سیٹوں پر سبقت، اے آئی ڈی این کے 85 سیٹوں پر آگے

15:25 May 02

تمل ناڈو اسمبلی انتخابات

تمل ناڈو

تمل ناڈو: جشن منا رہے ڈی ایم کے کارکنان الیکشن کمیشن کی ہدایت کے بعد واپس لوٹے

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے بعد ڈی ایم کے پارٹی کے دفتر کے باہر جشن منارہے کارکنان واپس لوٹ گئے ہیں، بتادیں الیکشن کمیشن نے نتائج کے بعد جشن منانے پر پابندی عائد کی ہے۔

15:04 May 02

پڈوچیری

پڈوچیری میں اب تک کے رجحانات میں اے آئی این آر سی کو دو سیٹوں پر کامیاب حاصل ہوئی ہے، وہیں بی جے پی اتحاد 9 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، جب کہ کانگریس اتحاد چار اور دیگر کو ایک سیٹ پر سبقت حاصل ہے۔

15:02 May 02

پڈوچیری اسمبلی انتخابات

اوپلم اسمبلی حلقے سے ڈی ایم کے امیدوار انیبال کینیڈی کامیاب 

13:48 May 02

شرد پوار کی اسٹالن کو مبارکباد

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے ٹوئٹ کرکے ڈی ایم کے چیف ایم کے اسٹالن کو اسمبلی انتخابات میں بہتر مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر مبارکباد، امید کہ آپ عوام کا اعتماد قائم رکھیں گے جنہوں نے آپ کو جتایا‘۔  

12:46 May 02

رجحانات کے مطابق ڈی ایم کو اکثریت حاصل

رجحانات کے مطابق ڈی ایم کو اکثریت حاصل

تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹون کی گنتی جاری ہے، اب تک کے رجحانات کے مطابق ڈی ایم کے کو واضح اکثریت مل چکی ہے۔ 134 سیٹوں کے رجحانات کے مطابق ڈی ایم کے کو 131، اے آئی ڈی ایم کے کو 102 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔

11:16 May 02

تمل ناڈو: رجحانات میں ڈی ایم کے اکثیریت حاصل کرنے میں کامیاب

تمل ناڈو  اسمبلی انتخابات 2021 کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، 234 سیٹوں کے رجحانات کے مطابق ڈی ایم کے 137، اے ڈی ایم کے 95 سیٹیں، ایم این ایم 1، اے ایم ایم کے 1 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔  

07:17 May 02

تمل ناڈو: اداکار منصور علی خان کو ابھی تک صرف 41 ووٹ حاصل ہوئے۔ انہوں نے اسمبلی حلقہ تھونڈاموتھر سے مقابلہ کیا تھا۔

تمل ناڈو: ڈی ایم کے اتحاد کو 84 نشستوں پر اور اے آئی اے ڈی ایم کو 44 حلقوں پر برتری حاصل

تمل ناڈو: ایم کے اسٹالن کے بیٹے اور ڈی ایم کے یوتھ ونگ کے سکریٹری ادھایاندھی، چینائی کے چیپاؤک اسمبلی حلقہ سے آگے چل رہے ہیں۔

تمل ناڈو: کوئمبتور ساوتھ حلقہ سے کمل ہاسن آگے۔

تمل ناڈو: وزیراعلیٰ ایڈاپڈی پلانی سوامی کو اسمبلی حلقہ ایڈاپڈی میں 3 ہزار 325 ووٹوں کی برتری حاصل۔

پڈوچیری: سابق وزیراعلیٰ این رنگاسوامی، تھتانچاواڈی اسمبلی حلقہ سے سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

تمل ناڈو: ڈی ایم کے اتحاد 24 حلقوں پر آگے جبکہ اے ڈی ایم کے اتحاد کو 15 نشستوں پر سبقت حاصل

پڈوچیری: ابتدائی رجحانات میں این ڈی اے کو 4 اور یو پی اے کو ایک حلقہ میں سبقت

تمل ناڈو: ڈی ایم کے 3 جبکہ  اے آئی اے ڈی ایم کے اور اے ایم ایم کے ، ایک ایک نشست پر آگے۔

تمل ناڈو: پوسٹل بیلٹ کاونٹنگ میں ڈی ایم کے کو سبقت۔

تمل ناڈو اور پڈوچیری اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا صبح 8 بجے آغاز ہوگیا۔ 

Last Updated : May 2, 2021, 8:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details