اسمبلی ضمنی انتخابات آسام کی پانچ، مغربی بنگال کی چار، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش اور میگھالیہ کی تین تین، بہار، کرناٹک اور راجستھان کی دو دو اور آندھرا پردیش، ہریانہ، مہاراشٹر، میزورم اور تلنگانہ کی ایک ایک نشست کے ووٹنگ ہوئی۔ ان 29 اسمبلی سیٹوں میں سے بی جے پی کے پاس پہلے تقریباً نصف درجن سیٹیں تھیں، جب کہ کانگریس کے پاس نو سیٹیں تھیں اور باقی علاقائی پارٹیوں کے پاس تھیں۔
جن سیٹوں پر لوک سبھا کے ضمنی انتخابات ہوئے ان میں دادر اور نگر حویلی، ہماچل پردیش کی منڈی اور مدھیہ پردیش میں کھنڈوا شامل ہیں۔ تینوں لوک سبھا سیٹوں کے موجودہ ممبران کی موت ہو گئی تھی۔ منڈی سیٹ مارچ میں رام سوروپ شرما (بی جے پی) کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ کھنڈوا پارلیمانی سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب بی جے پی کے رکن پارلیمان نند کمار سنگھ چوہان کی موت کی وجہ سے ضروری ہو گیا تھا، جب کہ دادر اور نگر حویلی میں آزاد لوک سبھا ممبر موہن ڈیلکر کی موت کی وجہ سے اسے کرانا پڑا تھا۔