احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات کے احمد آباد کی 21 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جس میں احمد آباد کے ایک کالج میں باپونگر تھکر ، دریاپور، جمال پور کھاڑیہ، دانی لمڈا اور اساروا اسمبلی حلقوں کی ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔ کالج میں تمام طرح کے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ای وی ایم مشین میں تمام امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ قید ہے جس کا آج شام تک اعلان کر دیا جائے گا۔ Counting of Votes for gujarat assembly elections
Gujarat Assembly Elections 2022 احمدآباد میں ووٹوں کی گنتی جاری
احمد آباد کی 21 اسمبلی سیٹوں کی گنتی گجرات کالج میں ہورہی ہے، جہاں تمام طرح کے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ Gujarat Assembly Elections
مزید پڑھیں:۔Muslim Representation in Gujarat Assembly گجرات اسمبلی میں مسلم اراکین کی تعداد بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے
یہاں پر کانگریس کی چار سیٹیں ہیں اور تین بی جے پی کی سیٹیں ہیں جب کہ عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ مسلم امیدواروں کے سامنے مسلم امیدوار میدان میں ہیں، جس کی وجہ سے ووٹوں کے تقسیم ہونے کا کافی اندیشہ ہے اور جمالپور کھاڑیہ، دریا پور اور دانی لمڈا، باپونگر میں مقابلہ کافی دلچسپ ہے کیونکہ ان سیٹوں پر گزشتہ کئی برسوں سے کانگریس کا قبضہ ہے اور مسلم اور دلتوں کا ووٹ کانگریس کو ملتا رہا ہے۔