پونے:مہاراشٹر کے پونے ضلع کے کسبہ اور چنچواڑ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ مہاراشٹر میں بی جے پی کی دو سابقہ نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات 26 فروری کو ہوئے تھے۔ انتخابات میں بی جے پی اور ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کو کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کے مہا وکاس اگھاڑی اتحاد سے مقابلہ ہے۔ یہ سیٹیں بی جے پی ایم ایل اے مکتا تلک (کسبہ پیٹھ) اور لکشمن جگتاپ (چنچواڑ) کی موت کی وجہ سے خالی ہوگئی تھیں۔ دونوں حلقوں میں ووٹ ڈالنے کا اوسط پچاس فیصد رہا۔ پونے شہر کے پرانے علاقے میں واقع قصبہ پیٹھ حلقے میں اہم دعویدار، بی جے پی کے ہیمنت رسانے اور کانگریس کے رویندر ڈھنگیکر (ایم وی اے کی حمایت یافتہ) ہیں۔
Assembly By-elections Results ضمنی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری
مہاراشٹر کے دو اسمبلی حلقوں کسبہ پیٹھ اور چنچواڑ سمیت تمل ناڈو کی ایروڈ (مشرقی) سیٹ، جھارکھنڈ میں رام گڑھ اور مغربی بنگال کے ساگردیگھی اسمبلی سیٹ کے لیے ہوئے آج ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگا۔ صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
پونے کے قریب ایک صنعتی شہر چنچواڑ میں مقابلہ بی جے پی کے اشونی جگتاپ، این سی پی کے نانا کیٹ اور آزاد امیدوار راہل کلاٹے کے درمیان ہے۔ گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ ایک ضلع عہدیدار نے بتایا کہ کورے گاؤں پارک میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام میں کسبہ پیٹھ کے ووٹوں کی گنتی ہوگی، جب کہ چنچواڑ اسمبلی سیٹ کے لیے تھیرگاؤں کے شنکراؤ گوادے کامگار بھون میں کاونٹنگ ہوگی۔ کسبہ پیٹھ سیٹ کے لیے 20 گنتی راؤنڈ اور چنچواڑ سیٹ کے لیے 37 راؤنڈ کی گنتی ہوگی۔ گنتی مراکز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
- مزید پڑھیں: Assembly Election Results 2023 تریپورہ، میگھالیہ، ناگالینڈ میں انتخابی نتائج کا اعلان آج
وہیں مہاراشٹر کے دو حلقوں کے علاوہ، تمل ناڈو میں ایروڈ (مشرقی) سیٹ، جھارکھنڈ میں رام گڑھ اور مغربی بنگال کے ساگردیگھی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کے نتائج بھی کا اعلان کیا جائے گا جہاں 27 فروری کو پولنگ ہوئی تھی۔