مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے دتہ پوکھر تھانے علاقے میں بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی قیادت میں 'اور نہیں ناانصافی مہم' کے تحت ریلی کا اہتمام کیا گیا.
ریاستی حکومت کے ترقیاتی منصوبہ گھر گھر سرکار مہم کے جواب میں بی جے پی کی جانب سے اور نہیں ناانصافی مہم چلائی جارہی ہے ۔
بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ ممتابنرجی کے دور اقتدار میں ریاست کی موجودہ صورتحال بہت خراب ہے.
ریاست کی ابتر لا اینڈ کی موجودہ صورتحال کے خلاف بی جے پی کی جانب سے ریلی نکالی گئی ہے.
اس ریلی میں بی جے پی کے کارکنان کم اور عام لوگ زیادہ ہیں.
انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی اس ریلی میں شرکت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ممتابنرجی کی حکومت عوامی حمایت کھو چکی ہے.
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ریاست میں بدعنوانی عروج پر پہنچ چکی ہے.