بنگلور کے سماجی کارکن عالم پاشاہ نے متعدد کانگریس رہنماؤں کے خلاف شکایات درج کرائی ہیں۔ عالم پاشاہ نے بتایا کہ اسی سال اپریل مہینے میں ہوئے بسوکلیان ضمنی انتخابات کے دوران کانگریس لیڈر سابق وزیر و ایم ایل اے ضمیر احمد خان نے جے ڈی ایس لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی پر الزام عائد کیا تھا کہ کمار سوامی نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے 10 کروڑ روپے لیکر انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کی تھی اور انہوں نے اس سلسلے میں میں ثبوت کے طور پر ایک سی ڈی بھی منظر عام پر لائی تھی۔
بسوکلیان ضمنی انتخابات کے دوران کانگریس لیڈر ضمیر احمد خان نے جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی پر 'بی جے پی کے ایجنٹ' ہونے کا الزام بھی لگایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھگوا پارٹی سے کمیشن حاصل کرنے کے لیے دلال کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ضمیر احمد خان نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ پر بی جے پی سے 10 کروڑ روپے لینے کے بعد امیدوار کھڑا کرنے کا الزام لگایا تھا۔
وہیں،حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق ارکان پارلیمنٹ محمد سلیم اور وگرپا ایک دوسرے سے سرگوشی کر رہے تھے جب کہ محمد سلیم نے ریاستی کانگریس چیف پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ ڈی کے شوکمار کمیشن خور ہیں اور عالم پاشاہ نے دونوں لیڈران یے درمیان ہوئی سرگوشی یے اس ویڈیو کو اعتراف کے طور پر اے. سی. بی میں پیش کیا ہے.