اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

coronavirus update: کورونا کیسز کی تازہ ترین تفصیلات

بھارت میں کورونا وائرس coronavirus کے معاملے میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہو رہی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 1,86,364 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 3,660 ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس

By

Published : May 28, 2021, 9:56 AM IST

ملک میں کورونا وائرس coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی ہے لیکن اموات کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔ حالت یہ ہے کہ ملک میں اموات کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر کے 3,18,895 پہنچ گئی ہے۔

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 1,86,364 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,75,55,457 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3,660 ہے جس سے کل تعداد 3,18,895 ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 2,59,459 ہے جس سے کل تعداد 2,48,93,410 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 23,43,152 ہے۔

ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 20,57,20,660 ہوگئی ہے۔

گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:

15 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 326098، اموات ۔ 3890

16 مئی ۔ نئے معاملے۔ 311170، اموات ۔ 4077

17 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 281386، اموات ۔ 4106

18 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 263533، اموات ۔ 4329

19 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 267334، اموات ۔ 4529

20 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 276110، اموات ۔ 3874

21 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 259591، اموات ۔ 4209

22 مئی۔ نئے معاملے۔ 257299 ، اموات۔ 4194

23 مئی۔ نئے معاملے۔ 240842 ، اموات۔ 4194

24 مئی۔ نئے معاملے۔ 222315، اموات۔ 4454

25 مئی۔ نئے معاملے۔ 196427 ، اموات۔ 3511

26 مئی۔ نئے معاملے۔ 2,08,921 ، اموات۔ 4,157

27 مئی۔ نئے معاملے۔ 2,11,298 ، اموات۔ 3,847

28 مئی۔ نئے معاملے۔ 1,86,364 ، اموات۔ 3,660 ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details