مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 44،376 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 92.22 لاکھ ہوگئی ہے۔
نئے کیسز کے ساتھ ہی فعال معاملات میں 6079 کا اضافہ ہوا اور مریضوں کی تعداد 4.44 لاکھ ہوگئی۔ اس مدت کے دوران 37،816مریض صحت مند ہوئے۔
کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 8.64 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 481 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،34،699 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 4.82 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.46 فیصد ہے۔