ریاست تلنگانہ میں آج سے 15تا 18برس کی عمر والوں کو کوویڈ ٹیکے دینے کے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاست کے وزیرصحت ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں کورونا اور اومیکرون کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ مثبت شرح میں چار گنابڑھ گئی ہے۔ Coronavirus disease in telangana
وزیر موصوف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی علامات پر معائنے کروائیں۔ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر چوکسی کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا اور اومیکرون معاملات سے نمٹنے کے لئے شعبہ طب کو پوری طرح تیار رہنا چاہیے۔ حکومت بھی پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اہل بچوں کو ”کوویکسن“ ٹیکہ لگایا جائے گا۔ ریاست بھر میں 1,014 مراکز پر بچوں کے لیے ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیرموصوف نے نشاندہی کی کہ والدین یا اساتذہ کی موجودگی میں یہ ٹیکے دیئے جائیں گے۔ تلنگانہ میں اس گروپ کے جن افراد نے رجسٹریشن کروایا ہے، ان کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔