گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز 18918 سے بڑھ گئے ہیں جبکہ جمعرات کو 17958، بدھ کو 10974، منگل کو 4170، اتوار کو 8،522 اور ہفتہ کو 4،785 کیسز کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔
اس دوران کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 154 درج کی گئی ہے۔ جمعرات کو یہ تعداد 172، بدھ کو 188، منگل کو 131، پیر کو 118، اتوار کے روز 158، ہفتہ کو 140، جمعہ کو 117 درج کی گئی تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک تین کروڑ 93 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 39،726 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،654 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے اب تک 1،10،83،679 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔