مسلسل تین دنوں تک کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 100 سے کم درج کی گئی لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 113 افراد کی موت ہوئی ہے۔
اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم رہنے سے فعال کیسز میں 2906 کااضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ پانچ ہزار 503 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16،838 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13،819 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب تک ایک کروڑ آٹھ لاکھ 39 ہزار 894 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔