مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعدادوشمار کے مطابق انڈمان نکوبارمیں ایک، کیرالہ میں 1864، لکشدیپ میں سات، پڈوچیری میں 11 اور سکم میں کورونا کے ایک کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں مہاراشٹرمیں کورونا کے 2272، اتر پردیش میں 459، مدھیہ پردیش میں 428، راجستھان میں 330 اور تمل ناڈو میں 238 کیسز کم ہوئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 95 ہزار 660 ہوگئی ہے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 45 ہزار 741 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1،52،718 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد دو لاکھ سےگھٹ کر 1،97،201 رہ گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست .....................ایکٹیو کیسز ..........شفایاب ............... ہلاکتیں
انڈمن نکوبار ....... 30 ............ 4897 ............... 62
آندھرا پردیش .............. 1660 ....... 877443 ............ 7142
اروناچل پردیش .......... 52 .......... 16707 ............... 56
آسام ................... 2728 ....... 213084 .............. 1075
بہار .................... 3241 ....... 253289 .............. 1461
چنڈی گڑھ ................. 185 ......... 20080 ................ 330
چھتیس گڑھ ............... 5932 ...... 284848 ............... 3575
دادر۔ نگر حویلی دمن دیو .................. 09 ......... 3380 .................. ... 2
دہلی ................... 2334 ..... 619723 ............... 10764
گوا ........................ 862 ........ 50952 ............... ..756
گجرات ................... 5967 ....... 246516 ............. 4369
ہریانہ ................... 1837 ...... 261751 ............ 2993
ہماچل پردیش ............. 584 ....... 55468 ............. 967
جموں وکشمیر ............ 1103 ......... 120512 ......... 1923
جھارکھنڈ .................... 1147 .......... 115683 ........ 1057
کرناٹک ................... 7884 .......... 913012 ....... 12181