دریں اثنا ملک میں اب تک 89 لاکھ 99 ہزار 230 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز 11،610 درج کی گئی جبکہ ایک روز قبل یہ تعداد 9121 تھی۔
ملک میں اب کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 37 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 11،833 مریض شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 44 ہزار 858 ہوگئی ہے۔
ایکٹیو کیسز 323 سے کم ہو کر مجموعی تعداد اب 1،36،549 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران مزید 100 مریضوں کی موت سے ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 913 ہوگئی۔