دریں اثنا پیر کو ملک میں 72 لاکھ 51 ہزار 419 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 91 کروڑ 54 لاکھ 65 ہزار 826 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18346 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 53 ہزار 48 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا مزید 29،639 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 886 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیس 11،556 سے دو لاکھ 52 ہزار 902 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ مزید 263 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 449260 ہو گئی ہے۔
ملک میں شفا یابی کی شرح 97.93 فیصد ہے اور فعال کیسز کی شرح 0.75 پر آ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد پربرقرار ہے۔