اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: مہاراشٹر سمیت چار ریاستوں میں فعال کیسز میں اضافہ - کورونا کے فعال معاملات

مہاراشٹر، دہلی، راجستھان اور چھتیس گڑھ سمیت 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ19 کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

کوروناوائرس: مہاراشٹر سمیت چار ریاستوں میں فعال کیسز میں اضافہ
کوروناوائرس: مہاراشٹر سمیت چار ریاستوں میں فعال کیسز میں اضافہ

By

Published : Nov 25, 2020, 2:04 PM IST

مہاراشٹر میں کورونا کے سب سے زیادہ 1323 فعال کیسز میں اضافہ ہوا، اس کے بعد دہلی میں 1172 ، راجستھان میں 1081 اور چھتیس گڑھ میں 889 معاملات بڑھے۔ اس دوران ان ریاستوں کے علاوہ 16 دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44،376 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 92.22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 86.42 لاکھ کو عبور کرچکی ہے وہیں مزید 481 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 1،34،699 ہوگئی ہے۔ ملک میں 6079 فعال کیسز میں اضافے کے بعد اب مریضوں کی تعداد 4،44،746 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا انفیکشن کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔

ریاست زیر علاج مریض صحت مند موت
انڈمان نکوبار 142 4464 61
آندھرا پردیش 13024 843863 6956
اروناچل پردیش 1004 15091 49
آسام 3214 207649 976
بہار 4897 224715 1233
چنڈی گڑھ 1128 15455 265
چھتیس گڑھ 22815 201744 2767
دامان و دیو 37 3286 2
دہلی 38501 493419 8621
گوا 1221 45168 679
گجرات 14044 182473 3892
ہریانہ 20765 199278 2249
ہماچل پردیش 7150 28007 572
جموں کشمیر 5357 100322 1651
جھارکھنڈ 2242 104724 955
کرناٹک 24631 840099 11695
کیرالہ 64539 505238 2095
لداخ 854 7069 105
مدھیہ پردیش 12979 180349 3183
مہاراشٹر 84238 1658879 46683
منی پور 3175 20525 240
میگھالیہ 893 10451 110
میزورم 442 3298 5
ناگالینڈ 1473 9397 61
اوڈیشہ 6226 307374 1671
پڈوچیری 489 35671 609
پنجاب 6834 136178 4653
راجستھان 25197 223085 2200
سکم 238 4437 102
تمل ناڈو 11875 749662 11639
تلنگانہ 10886 253715 1441
تریپورہ 790 31368 370
اتراکھنڈ 4638 66349 1173
اترپردیش 23928 499507 7615
مغربی بنگال 24880 430462 8121
مجموعی 444746 8642771 134699

ABOUT THE AUTHOR

...view details