اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا: مسلسل چوتھے روز تین لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق - مسلسل چوتھے روز تین لاکھ سے زائد کیسز

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3،49،691 نئے مریض اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2،767 درج کی گئی ہے۔

corona virus update in india
مسلسل چوتھے روز تین لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق

By

Published : Apr 25, 2021, 12:24 PM IST

Updated : Apr 25, 2021, 1:07 PM IST

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل چوتھے روز بھی تین لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3،49،691 نئے مریض درج کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 1،69،60،172 ہے۔

کورونا کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے میں ہلاک ہونے والے کی تعداد 2،767 درج کی گئی ہے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 1،92،311 ہوگئی۔

اس دوران 2,17,113 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، اس سے قبل ہفتے کے روز ریکارڈ 2,19,838 متاثرہ افراد کو مختلف اسپتالوں سے علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی تھی، ملک میں اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 110 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 26،82،751 ہے،

تلنگانہ میں فعال کیسز بڑھ کر 62929 ہو گئے ہیں اور 1999 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 330304 افراد اس وبا سے صحت مند ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 7240 بڑھ کر 81471 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 931839 تک جا پہنچی ہے جبکہ 7616 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تامل ناڈومیں فعال کیسز کی تعداد 5620 بڑھ کر 100668 ہوگئی ہے اور اب تک 13475 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں ریاست میں 952186 مریض انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاستاترپردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 14491 فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 288144 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 10959 متاثرہ فوت اور 752211 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

چھتیس گڑھمیں کورونا کے فعال کیسز بڑھ کر 122963 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 509622 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں جبکہ مزید 218 مریضوں کی اس وبا سے موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7111 ہوگئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد میں 89363 کا اضافہ ہوگیا ہے اور اب تک 391299 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 5041 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 46565 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 277189 ہوگئی ہے جبکہ 8356 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

گجرات میں فعال کیسز کی تعداد 7466 کے اضافے سے 107594 ہوگئی ہے اور اب تک 6171 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 367972 مریض انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔

ہریانہ میں اس دوران فعال کیسز کی تعداد 5327 بڑھ کر 69384 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 3703 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 340247 افراد اس انفیکشن سے صحت مند ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 6638 بڑھ کر 81375 ہوگئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 10884 افراد دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 635802 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

بہار میں فعال کیسز کی تعداد 5541 کے اضافے کے ساتھ 81961 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2087 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 306753 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں3527، جموں وکشمیر میں 2126 ، اتراکھنڈ میں 2102 ، اوڈیشہ میں 1981 ، جھارکھنڈ میں 1888 ،ہماچل پردیش میں 1304، آسام میں 1186 ، گوا میں 993، ، پڈوچری میں 737 ، چنڈی گڑھ میں 433، تریپورہ میں 394 ، منی پور میں 383 ، میگھالیہ میں 158 ، سکم میں 137، لداخ میں 136، ناگالینڈ میں 95 ، جزائر انڈومان نیکوبر میں 66 ، اروناچل پردیش میں 56، میزورم میں 13 ، دادر ونگر حویلی میں چار اور دمن و دیو اور لکشدویپ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

اس دوران ہفتے کے روز 25 لاکھ 36 ہزار 612 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 14 کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار 417 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکے ہے۔

ملک میں کورونا کی مووجدہ صورت حال:

  • مجموعی کورونا کیسز 1،69،60،172
  • صحتیاب مریض 1،40،85،110
  • ایکٹیو کیسز 26،82،751
  • اموات 1،92،311
  • ویکشینیشن کی تعداد 14،09،16،417
Last Updated : Apr 25, 2021, 1:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details