بھارت میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ وہیں اموات کی تعداد میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42,766 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس عرصے کے دوران 1,206 افراد انفیکشن کی وجہ سے ہلاک بھی ہوئے۔
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 3,07,95,716 ہوگئی ہے اور اب تک 4,07,145 افراد اس وبا کے شکار بھی ہو چکے ہیں۔
اس وقت ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 4,55,033 ہے۔