وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 45,892 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 44,291 مریض اس وبا کو شکست بھی دے چکے ہیں جبکہ اسی دوران 817 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارت میں کورونا کے 45,892 نئے کیسز کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 3,07,09,557 ہوگئی ہے اور 817 نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,05,028 ہوگئی ہے۔
وہیں دوسری جانب 44,291 مریض اس وبا کو شکست دے چکے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2,98,43,825 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 4,60,704 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی 33,81,671 ویکسینس لگائی گئی جس کے بعد ویکسینیشن کی کل تعداد 36,48,47,549 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں: