وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 70,421 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 1,19,501 مریض اس وبا کو شکست بھی دے چکے ہیں جبکہ اسی دوران 3921 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارت میں کورونا کے 70,421 نئے کیسز کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 2,95,10,410 ہوگئی ہے اور 3921 نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3,74,305 ہوگئی ہے۔
وہیں دوسری جانب 1,19,501 مریض اس وبا کو شکست دے چکے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2,81,62,947 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 9,73,158 ہے۔ جبکہ ویکسینیشن کی کل تعداد 25,48,49,301 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں: