اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Virus In India:ملک میں کورونا کے معاملے بڑھ کر 71 ہزار سے زیادہ ہوئے

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90928 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 51 لاکھ 9 ہزار 286 ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ ایکٹو کیسز کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار 401 ہوگئی ہے۔Corona Virus In India

ملک میں کورونا کے معاملے بڑھ کر 71 ہزار سے زیادہ ہوئے
ملک میں کورونا کے معاملے بڑھ کر 71 ہزار سے زیادہ ہوئے

By

Published : Jan 6, 2022, 2:15 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کا زور بڑھتا ہی جارہا ہے، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 71 ہزار سے زیادہ ایکٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔Corona Virus In India

بدھ کو 91 لاکھ 25 ہزار 99 کووڈ ویکسین لگائی گئیں اور جمعرات کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 48 کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار 227 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90928 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 51 لاکھ 9 ہزار 286 ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ ایکٹو کیسز کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار 401 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 325 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 876 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 206 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جن میں سے اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 41 ہزار 9 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اسی عرصے میں 14 لاکھ 13 ہزار 30 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 68 کروڑ 53 لاکھ 5 ہزار 751 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.81 ہے اور صحت یابی کی شرح 97.81 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.38 فیصد ہے۔

دوسری طرف 26 ریاستوں میں 2630 لوگ کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 797، دہلی میں 465 اور راجستھان میں 236 معاملے ہیں۔ اومیکرون کے انفیکشن سے 995 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Health Staff Leave Cancelled In JK: جموں میں کورونا کیسز میں اضافہ، صحت عملہ کی چھٹیاں منسوخ

اس وقت مہاراشٹر میں ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔ جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز میں 21199 کا اضافہ ہوا، وہیں ان کی کل تعداد 91204 ہو گئی اور اس دوران آٹھ مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 141581 ہو گئی۔ ریاست میں 5331 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6524247 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر کے بعد مغربی بنگال دوسرے اور کیرالہ تیسرے نمبر پر ہے۔ مغربی بنگال میں مذکورہ مدت کے دوران کورونا کے فعال معاملات میں 7567 کے اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 33042 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 17 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19827 ہو گئی ہے جب کہ ریاست میں اب تک 1625454 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں 2730 کے اضافے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 23607 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 1813 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5190913 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 258 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 48895 ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

قومی راجدھانی دہلی کورونا ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8418 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی دارالحکومت میں ان کی کل تعداد 23307 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1425938 ہو گئی ہے۔ اس دوران اس مہلک وائرس سے مزید 8 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 121 ہو گئی ہے۔

جنوبی بھارت کے تامل ناڈو میں، ایکٹو کیسز 4165 بڑھ کر 16577 ہو گئے ہیں اور نو مزید مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 36814 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2707058 مریض انفیکشن سے شفا یاب ہوچکے ہیں۔

کرناٹک میں ایکٹو کیسز 3882 بڑھ کر کل 17443 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38357 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 2961772 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 332 بڑھ کر 1848 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2062029 ہو گئی ہے، جب کہ اس دوران اموات کی تعداد 14499 ہو پر برقرار ہے۔

تلنگانہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 6168 ہے، جب کہ اس دوران ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4034 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 675341 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details