جب راجستھان میں کورونا کی وبا نے دستک دی اور یہاں پر کورونا سے لوگوں کی موت شروع ہوئی تو ذمہ داران نے اس قبرستان کی جانب توجہ دی۔ اس کے بعد اس قبرستان کی حالت ہی بدل گئی۔ کرونا وبا سے انتقال ہونے والے لوگوں کے لیے جس جگہ کو مقرر کیا گیا ہے اس جگہ کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
اس قبرستان میں خدمات انجام دینے والے جاوید پٹھان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت جے پور میں واقع اس قبرستان کی جتنی بہتر دیکھ بھال کی جا رہی ہے، اس بنیاد پر آج ہم دعوے کے ساتھ میں کہہ سکتے ہیں کہ ایسا قبرستان پورے ہندوستان میں کہیں پر نظر نہیں آئے گا۔