اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ - کووڈ-19

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اسی ضمن میں آج ملک میں کورونا کے تقریباً 29 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 188 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ
ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ

By

Published : Mar 17, 2021, 11:58 AM IST

گزشتہ کچھ دنوں سے عالمی وبا کورونا وائرس 'کووڈ-19' کے یومیہ کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں دس ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 10974 سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ منگل کو 4170، پیر کو 8718، اتوار کو 8522 اور ہفتہ کو 4785 کورونا وائرس کے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

اسی عرصے کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 188 درج کی گئی ہے جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 131، پیر کو 118، اتوار کو 158، ہفتہ کو 140، جمعہ کو 117، جمعرات کو 126، بدھ کے روز 133 ریکارڈ کی گئی تھی۔

دریں اثنا ملک میں اب تک تین کروڑ 50 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details