اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46،253 نئے کیسز - global pandemic

بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز منگل کے مقابلہ میں زیادہ آئے ہیں، آج کورونا وائرس کے 46 ہزار 253 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز میں بھی نمایاں کمی آرہی ہے۔

image
image

By

Published : Nov 4, 2020, 1:15 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبأ سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔

ملک میں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے سے کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5،33،787 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 6.42 فیصد رہ گئی۔

بدھ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 92.09 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.48 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.42 فیصد رہ گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 46،253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ مسلسل دسواں دن ہے جب کووڈ 19 کے 50 ہزار سے بھی کم کیسز درج کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل منگل کے روز 38،310 ، پیر کو 45،231 ، اتوار کو 46،963 ، جمعہ کو 48،648 ، جمعرات کو 49،881 ، بدھ کو 43،843 ، منگل کو 36،470 اور پیر کو 45،149 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details