اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی شرح ساڑھے چار فیصد سے بھی کم - بھارت میں کورونا وائرس

ملک میں کورونا وائرس کیسز کی رفتار میں کمی اور صحتمند افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے سبب بازیابی کی شرح 94 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ زیر علاج مریضوں کی شرح مزید کم ہو کر 4.5 فیصد سے نیچے ہوگئی ہے۔

image
image

By

Published : Dec 6, 2020, 1:32 PM IST

گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کے نئے کیسز 40 ہزار سے کم ہو رہے ہیں لیکن ان کی تعداد تقریباً 35 ہزار تک ہی باقی ہے۔ اس سے انفیکشن کے کل معاملات میں 96.44 لاکھ سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36،011 نئے معاملات رپورٹ ہوئے۔ اس عرصے کے دوران 41،970 مریض صحت مند ہوگئے اور کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

نئے کیسز کے مقابلے زیادہ تعداد میں صحتیاب ہونے والے لوگوں کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعداد کم ہوکر 4.03 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران مزید 482 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،40،182 ہوگئی ہے۔

ملک میں زیر علاج مریضوں کی شرح کم ہوکر 4.18 فیصد ہوگئی ہے اور بازیابی کی شرح بڑھ کر 94.37 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مہاراشٹر میں زیادہ سے زیادہ 5،834 مریض صحتمند ہوئے ہیں حالانکہ یہاں سب سے زیادہ 95 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔

ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 83،931 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 47،694 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 17.15 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس وبأ کو شکست دے چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details