اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تملناڈو میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں کمی

محکمہ صحت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 523 نئے معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8،35،803 ہوگئی۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس عرصے میں سرگرم معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تملناڈو میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں کمی
تملناڈو میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں کمی

By

Published : Jan 27, 2021, 12:03 PM IST

تملناڈو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد (کووڈ۔ 19) کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں میں 77 کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے یہ تعداد منگل کو کم ہوکر 4،736 رہ گئی۔

محکمہ صحت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران ریاست میں 523 نئے معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8،35،803 ہوگئی۔ لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اس عرصے میں سرگرم معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس عرصے کے دوران ریاست میں 595 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے کی وجہ سے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8،18،742 ہوگئی۔ یعنی مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 97.95 فیصد ہوگئی ہے جو قومی اوسط سے زیادہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید پانچ مریضوں کی موت ہوگئی ، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 12،325 ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details