اردو

urdu

By

Published : Jun 21, 2021, 7:54 PM IST

ETV Bharat / bharat

جے پور: کورونا ویکسینیشن کے لیے آگاہی مہم

راجستھان میں سنپل فاؤنڈیشن کے تحت جاری عوامی بیداری مہم کے ویکسینیشن رتھ کو چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تیجا رام مینا نے سوائی مادھو پور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے سی ایم ایچ او آفس سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

کورونا  ویکسینیشن عوامی آگاہی مہم رتھ
کورونا ویکسینیشن عوامی آگاہی مہم رتھ

کووڈ-19 ویکسینیشن کے لیے کورونا عوامی آگاہی مہم رتھ سوائی مادھو پور ضلع سے نکالا گیا ہے۔ یہ بیداری رتھ ضلع کے ہر گاؤں میں جائے گا اور لوگوں کو کورونا کے انفیکشن سے بچانے کے پیغامات دینے کے ساتھ ساتھ ویکسین لینے لیے بیدار کرے گا۔ یہ مہم 5 دن تک جاری رہے گی۔

کورونا ویکسینیشن عوامی آگاہی مہم رتھ

سنپل فاؤنڈیشن کے تحت کورونا عوامی آگاہی مہم رتھ کا آغاز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:آج سے ملک بھر میں سب کے لئے مفت کووڈ 19-ویکسین


مرکزی اور ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق سماجی تنظیموں کے ذریعے عوام میں ویکسینیشن کی مہم چلائی جا رہی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ اب لوگ کووڈ 19 ویکسن لگوا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details