اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوپی میں کورونا ٹیکہ کاری، 31 اضلاع کورونا سے پاک - 31 districts free from corona

ریاست اترپردیش نے کورونا ٹیکہ کاری میں تیزی دکھاتے ہوئے اب تک 9 کروڑ 42 لا کھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں اپنے شہریوں کو لگاچکی ہیں۔

یوپی میں کورونا ٹیکہ کاری،31اضلاع کورونا سے پاک
یوپی میں کورونا ٹیکہ کاری،31اضلاع کورونا سے پاک

By

Published : Sep 20, 2021, 6:22 PM IST

اترپردیش نے کورونا ٹیکہ کاری کے معاملے میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ریاست نے کورونا ٹیکہ کار میں تیزی دکھاتےہوئے اب تک 9کروڑ 42لا کھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں اپنے شہریوں کو لگا چکی ہیں۔

موصول اعداد وشمار کے مطابق ریاست میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ لوگوں نے ویکسین کی دونوں خوراکین لے لی ہیں۔

جبکہ سال 18سے زیادہ عمر کے 50فیصدی افراد نے کورونا کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

ریاست کے 31اضلاع کورونا مریضوں سے مکمل طور سےپاک ہوچکے ہیں۔

ریاست میں پازیٹیو شرح 0.01فیصدی سے نصف ہوچکی ہے اور ریکوری شرح 98.7 فیصدی ہے۔

ریاست میں گذشتہ 24گھنٹوں میں ایک لاکھ 82 ہزار 742نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 17نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔اور محض 8اضلاع میں کچھ ہی نئے مریض ملے ہیں۔

اس دوران 15مریض صحت یاب ہوئے ہیں ابھی تک ریاست میں 16لاکھ 86ہزار 599مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ریاست کے 31اضلاع بشمول علی گڑھ، امروہہ، اوریا، اجودھیا، اعظم گرھ، بلیا، باندہ، بستی، بہرائچ، بھدوہی، بجنور، ایٹہ، فرخ آباد، گوندہ، ہمیر پور،ہاپوڑ،ہاتھرس،کانپوردیہات،کاس گنج،مہوبہ،مرزاپور، مرادآباد،مظفرنگر، پیلی بھیت، پرتاپ گڑھ، رامپور،سہارنپور، شاملی، شریواستی اور سلطانپور مکمل طور سے کورونا سے پاک ہوچکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details