اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Vaccination: ملک میں کورونا ٹیکہ کاری 107.70 کروڑ سے زیادہ

وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں 12729 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 48 ہزار 922 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.43 فیصد ہے۔ دریں اثناء 12165 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔

corona vaccination in india update  corona vaccine update news  corona vaccination update  covid vaccination in india  covid vaccination update  کورونا ٹیکہ کاری 107.70 کروڑ سے زیادہ  ملک میں 12729 نئے کووڈ مریض سامنے آئے  ملک میں ایک لاکھ 48 ہزار 922 کووڈ مریض زیر علاج  پوزیٹیوٹی ریٹ 0.43 فیصد ہے  کورونا ٹیکہ کاری مہم  ملک بھر میں پانچ لاکھ 65 ہزار 276 کووڈ ویکسین دی گئی
ملک میں کورونا ٹیکہ کاری 107.70 کروڑ سے زیادہ

By

Published : Nov 5, 2021, 2:22 PM IST

کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت ملک میں اب تک 107.70 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں پانچ لاکھ 65 ہزار 276 کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ آج صبح 7 بجے تک کل 107 کروڑ 70 لاکھ 14 ہزار 116 ٹیکہ کاری ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق دیوالی کے تیوہار کی وجہ سے ٹیکہ کاری کی رفتار سست ہے، البتہ ٹیکہ کاری کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔کورونا ٹیکہ کاری تقریباً 97 کروڑ تک پہنچ گئی

وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں 12729 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 48 ہزار 922 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.43 فیصد ہے۔ دریں اثناء 12165 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 37 لاکھ 24 ہزار 959 افراد کوورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 لاکھ 70 ہزار 847 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 61 کروڑ 30 لاکھ 17 ہزار 614 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details