مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کے روز بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 21 ہزار 257 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 24 ہزار 963 افراد کووڈ انفیکشن سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 97.96 فیصد ہے.
ملک میں کل دو لاکھ 40 ہزار 221 کووڈ مریض زیر علاج ہیں جو مجموعی کیسز کا 0.71 فیصد ہے۔ اب تک کووڈ سے تین کروڑ 32 لاکھ 25 ہزار 221 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 لاکھ 17 ہزار 753 کووڈ ٹیکے لگائے ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک مجموعی ٹیکہ کاری 93 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 151 ہو گئی ہے۔